Posts

Showing posts from June, 2021

⛔️ جھوٹی روایت والدین کو دفنانے کے بعد قبر پر اونٹ ذبح کرکے تقسیم کرنے جتنی دیر تک دعا کرنے کے حوالے سے مرفوعاً کچھ ثابت نہیں.

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب آپ کے والدین کی موت ہو جائے تو ان کی قبر کے قریب بیٹھ کر اللہ کا ذکر اتنی دیر تک کرو کہ جتنی دیر تک اونٹ ذبح کر کے تقسیم کیا جاتا ہے، کیونکہ جب دفن کیا جاتا ہے تو میت اس طرح پریشان ہو جاتی ہے، جس طرح ایک بندہ سمندر کی لہروں میں ڈوب کے مر رہا ہو جب ذکر ہو رہا ہو تو میت کو پریشان نہیں ہوتی، بلکہ میت بہت خوش ہوتی ہے کہ میری اولاد نے میرا حق ادا کر دیا اس پیاری سی بات کو اتنا پھیلاؤ کہ کوئی بھی اس سے بے خبر نہ رہے۔ اس حدیث میں بیان کردہ مسئلہ کی وضاحت درکار ہے، کیا یہ درست ہے؟ جواب جھوٹی روایت ہے۔ قبر پر اونٹ ذبح کرکے تقسیم کرنے جتنی دیر تک دعا کرنے کے حوالے سے مرفوعاً کچھ ثابت نہیں. البتہ موقوفاً ثابت ہے، یہ عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی اپنے بارے میں وصیت تھی۔ [مسلم : 321] ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب یہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی اپنے بارے میں وصیت تھی، یہ کوئی شرعی حکم نہیں ہے۔ ایسی کوئی روایت ذخیرہ حدیث میں نہیں ہے، سوائے ایک صحابی کی اپنی اولاد کو وصیت کرنے کے اور مقصود ومراد اس سے زیادہ دیر تک ان کے لئے دعا کا اہتمام کرنا ہے جو در...